مینگلورو، 5/جون (ایس او نیوز) اڈیشہ میں حادثہ کا شکار 3 ریل گاڑیوں میں سے ایک میں سوار بیلتنگڈی تعلقہ کے 21افراد بال بال بچ گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق جین طبقہ کے مقدس مقام جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع سمید شکھرجی کا درشن کرنے یہ لوگ چکمگلورو کے کلسا گئے تھے جہاں سے 110 افراد کی ٹیم یشونت پور، ہوڑہ ایکسپریس ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔ بیلتنگڈی تعلقہ کے اُجرے اور وینور کے 21 افراد پر مشتمل تمام 110 افراد ٹرین حادثہ میں بال بال محفوط ہونے کی اطلاع ہے۔
اس دوران جنوبی کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر روی کمار نے بتایا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے بھیانک ریل حادثہ میں ضلع کے کسی بھی فرد کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس حادثہ میں دکشن کنڑا اور ریاست کے کسی بھی شخص کے پھنسے رہنے یا متاثر ہونے کی اطلاع ملے تو ہیلپ لائن نمبر 080/22253707 اور اُڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے ٹول فری نمبر 1070 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔